fbpx

سیاست سے زیادہ ریاست پاکستان کی بقاء اورسلامتی سب سے زیادہ مقدم ہے

فرقہ واریت مذہبی تعصب،انتہا پسندی،رجعت پسندی پرامن معاشرے کی تشکیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کو ختم کرنے کے لئے حکومتکے ساتھ ساتھ مذہبی ودینی جماعتوں کو بھی اپنا کردار اداکرنے کی ضرورت اسوقت سیاست سے زیادہ ریاست پاکستان کی بقاء اورسلامتی سب سے زیادہ مقدم ہے

ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمڈن لائیرز موومنٹ سید محمدباہوشاہ،چیئرمین
جیل ریفارمزکمیٹی رئیس عمران مصطفی،ملک عقیل بابر،سید زاہد گیلانی،عدنان
محمد چوہدری،راشد ممتاز خان نے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں
نے کہا کہ جو لوگ ریاست پاکستان کیخلاف باتیں کر رہے ہیں انکی سرکوبی
کرنا عسکری وسیاسی قیادت کی ذمہ دار ی ہے اس پر پوری قوم ان کے ساتھ
یکسوہوکر کھڑی ہے،پاک افواج نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جوقربانیاں دی
ہیں اس پر پوری قوم کو فخر اورنازہے ہم اس کے خلاف کسی قسم کی ہرزاسرائیالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو قومیاتحاد،یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ہمیں اپنے اپنے اختلافات اورمفادات کے خولسے نکل کر اجتماعی مفادات اورقومی اتحاد کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »