fbpx

لوکل بلدیاتی الیکشن پوری تیاری سے لڑے گیں،جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرے گی،

لوکل بلدیاتی ایکٹ میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے گے ہیں جس سے لوکل مسائل جلد حل ہو ں گے، پی ٹی آئی صوبے بھر میں بلدیاتی الیکشن پوری تیاری سے لڑے گی اور جیت کر دم لے گی۔

اپنی رہائشگاہ پرسابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے وزیراعظم عمران خان کی محنت اور لگن سے دنیا میں ملکی وقار میں بے حد اضاضہ ہو اہے،
پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی ٹیم نے مشکل وقت میں کام کر کے روپے اور معیشت کو مستحکم کیا،
حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے، حکومت اندرونی خسارہ 50فیصد نیچے لے کر آئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے پوری قوم اس سے آگاہ ہے جبکہ صرف ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور پاکستان معاشی طور پر بہتری کی جانب جارہا ہے‘ اس موقع پرانہوں نے عوامی مسائل سنے اورفوری حل کی یقین دہانی کرائی‘ بعدازاں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے ویلفیئرکمیٹی چک 111پی کے صدرجام حسنین‘ راؤطاہرعباس‘ چوہدری لئیق علی ودیگرسے ملاقات کی اورعلاقہ کے مسائل سنے انہوں نے بجلی اورسوئی گیس کی فراہمی کاوعدہ کیااورجلدمنصوبوں کے افتتاح کایقین دلایا‘ اس موقع پرکاشف بخاری‘ اخترفاروقی ودیگربھی موجودتھے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »