fbpx

رحیم یارخان میں لاک ڈوان میں نرمی کیوں کی گئی وجہ سامنے آگئی

رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کے لئے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور کاروبارزندگی کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے کورونا ٹائیگر فورس کی تشکیل دی ہے جس میں مختلف عمر کے افراد نے بطور رضاکار اپنی خدمات حکومت کو فراہم کی ہیں جو خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہذا کے اسسٹنٹ کمشنرز سے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، ایس این اے جام محمد نعیم نے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خانپور ملک فاروق احمد، اسسٹنٹ کمشنرلیاقت پور ارشد وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر صاد ق آباد عامر افتخار نے ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلاح عامہ کی حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ مختلف امور سر انجام دے رہی ہے اور کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہنگامی حالات ہیں ایسے میں وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کورونا ٹائیگر فورس میں رضا کارانہ اپنی خدمات فراہم کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں لہذا اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں کورونا ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرانے والے افراد سے از خود اور اپنی تحصیلوں کے ارکان پارلیمنٹ سے شناسائی کرائیں اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو عمر، تعلیم اور تجربہ کے لحاظ سے ذمہ داریاں تفویض کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس کے رضاکاران کو احساس کفالت کیش سنٹرز، یوٹیلٹی سٹورز، ہسپتالز، قرنطینہ مراکز سمیت لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث عوام میں کورونا سے بچاؤ کی آگہی و شعور اجاگر کرنے کے لئے بازاروں، مارکیٹس، سبزی و فروٹ منڈی و دیگر پبلک مقامات پر ذمہ داریاں فراہم کی جائیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں و ہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس کو گراس روٹ لیول تک متحرک کیا جائے۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے کورونا ٹائیگر فورس کی ممبر سازی، لاک ڈاؤن نرمی میں عملدرآمد، پرائس کنٹرول،ذخیرہ اندوزی، گندم خریداری مہم سمیت دیگر امور کی پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close