fbpx

ٹڈی دل(لوکسٹ) کو تلف کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی سرویلنس و اپریشنل سرگرمیاں جاری۔

رحیم یار خان :مختلف اضلاع سے ضلع رحیم یار خان میں داخل ہونے والی ٹڈی دل(لوکسٹ) کو تلف کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی سرویلنس و اپریشنل سرگرمیاں جاری۔

ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کی عید الفطر چھٹیاں محدود کر دی۔ٹڈی دل کے غول نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کو متاثر اورمختلف مواضعات میں پرواز کی جس کی اطلاع پر انتظامیہ کی جانب سے بروقت ایکشن لیتے ہوئے انسدادی کارروائیوں کو آغاز کر دیا گیا۔

تحصیل رحیم یار خان میں موضع کڑمان سنگھ، مڈ منٹھار، قیصر چوہان، راجن پور کلاں، تحصیل صادق آباد میں جمالدین والی وملحقہ مواضعات میں فصلو ں پر اپنے ڈیرے جمائے جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے90فیصد سے زائدکو تلف جبکہ دیگر سندھ و بلوچستان کی جانب پرواز کر گئی

جس کی اطلاع متعلقہ صوبوں کو بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اپریشن جاری ہے اور بڑی تعداد میں ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے ہمراہ دیگر اضلاع سے آنے والے ٹڈی دل کے جھنڈوں کو ختم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے اور عید الفطر کے موقع پر بھی متعلقہ محکموں کا سٹاف اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں میں ڈبل کیبن گاڑیاں، ٹریکٹرماؤنٹیڈ جیکٹو سپرئیر، شولڈر ماؤنٹڈ پاور سپرئیر، باؤزر ودیگر تلفی آلات اور سپرے کی بڑی مقدار فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ضلع سطح پر قائم کنٹرول روم 24گھنٹے فنکشنل ہیں، زمیندارو کسان ٹڈی دل کی موجودگی بارے اطلاع ضلعی کنٹرول روم کے نمبر080033444پر فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی ٹڈی دل کے خلاف جاری آپریشن میں انتظامیہ اور فیلڈ ٹیموں سے تعاون کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close