رحیم یارخان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا شدید حملہ

رحیم یار خان  موضع قیصر چوہان بدلی شریف، راجن پور، کوٹ کرم خان اور گردونواح کے علاقوں میں ٹڈی دل کا شدید حملہ کے باعث باغات اور کماد کی فصل تباہ،

محکمہ زراعت اور حکومتی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان،مذکورہ علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکومت فوری اقدامات اور سپرے کرکے کسانوں کو مزید نقصان سے بچائے۔

ان خیالات کا اظہار انجمن فلاح معاشرہ موضع قیصر چوہان کے صدر محمود حسن چوہان، مولانا محمد نعمان،ظہیر عباس چوہان،امداد اللہ چوہان نے کاشتکاروں علی اکبر، مختیار احمدخلیفہ، حافظ یونس، حافظ عباس، حافظ سلیم سعیدی، نذیر احمد، ایوب چوہان، جام نصیر برڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ فصل کپاس، کماد، جنتر، باغات، جوار کو ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ٹڈی دل کا حملہ تاحال مسلسل جاری ہے۔کاشتکاروں نے کپاس کی فصل دوبارہ کاشت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے سبب پہلے ہی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے اب ٹڈی دل نے حملہ کر کے زرعی شعبہ کو بھی شدید متاثر کر دیا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے ذمہ سرکاری واجبات معاف کر کے انہیں ریلیف دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »