رشتہ دار پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کے دشمن بن گئے

love marriage basti adam rahim yar khan news

رحیم یارخان:رشتہ دارپسندکی شادی کرنے والی خاتون کی جان کے دشمن بن گئے‘ خاتون اوراس کے شوہرکوسنگین نتائج کی دھمکیاں‘ میاں بیوی کااعلی حکام سے نوٹس لے کرانصاف اورتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ۔
بستی آدم ارائیں کی رہائشی آسیہ بی بی نے اپنے شوہرجلیل احمدکے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس کی پہلی شادی زاہدسے ہوئی تھی جس کے بطن سے چاربچے پیداہوئے گھریلوناچاقی کی وجہ سے شوہرنے طلاق دے دی جس پراس کے والدین اسے بوڑھے شخص سے شادی کرانے لگے جس پراس نے اپنی آزادمرضی کے ساتھ جلیل احمدسے پسندکی شادی کی اب اس کے رشتہ داراوراہلخانہ اسے اوراس کے شوہرکوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ پولیس کے زریعے حراساں کررہے ہیں جن سے ان کی جان کوخطرات لاحق ہیں آسیہ بی بی اورجلیل احمدنے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اورڈی پی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرتحفظ اورانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

love marriage basti adam rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »