ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی

lpg gass rahim yar khan news

رحیم یارخان : تھلی چوک پر واقعہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان پر ضلعی انتظامیہ کی کامیاب کارروائی اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس رانا ریاست علی اپنی معمول کی چیکنگ کے دوران وہاں پر پہنچے تو دوکان میں موجود ایل پی جی سلنڈر سے ہائی ایس وین میں لگے گیس سلنڈر میں غیر قانونی طریقہ گیس کی ریفلنگ جاری تھی انہوں نے فی الفور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دکان پر موجود ملازم اور گاڑی کے ڈرائیور کو گیس کو غیر قانونی طریقے سے ریفلنگ سے منع کیا تو دکان پر موجود ملازم نے گیس کی ریفلنگ بند کرنے کے بجائے اپنی گیس کی دکان کے مالک سے رابطہ کرنے کا کہا ملازم کی طرف سے اس کارروائی کی اطلاع دیے جانے کے بعد جس وقت دو کان کا مالک صمد خان جو کہ خود کو محکمہ ایکسائز میں ملازم اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کا صدرظاہر کرتا رہا وہاں پہنچا تو اس نے بھی اپنے اس تمام عمل کو قانونی طور پر جائز کہا اور اس غیر قانونی گیس ریفلنگ پوائنٹ اور اس کے ذریعے کی جانے والی گیس کی ری فلنگ کے طریقہ کار کو قانونی اور جائز ہونے پر ڈٹا رہا اس کی طرف سے مسلسل ہٹ دھرمی دکھانے کی اطلاع رانا ریاست علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان عمر سلامت اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان کو دی تو وہ بھی سول ڈیفنس اور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹ مالک و ملازم کے ساتھ گاڑی کے ڈرائیور اور گاڑی کو تھانہ صدر کے حوالے کرنے کا حکم دیا جس پر موقع پر موجود تھا نہ صدر کے ایس ایچ او صفدر سندھو نے تمام ملزمان اور موقع پر موجود گیس کے سلینڈر اور دیگر سامان کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کو تھانہ منتقل کردیااس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم رات دن کوشاں ہیں چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر کوئی نہیں کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر رانا ریاست علی اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اس طرح گنجان آباد علاقوں میں گاڑیوں میں لگے سی این جی سلینڈر میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائیںگی جو اس طرح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں کیونکہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ضلعی انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے موقع پر موجود لوگوں نے ڈی پی او عمر سلامت اسسٹنٹ کمیشنر اور رانا ریاست علی کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے آبادی کے قریب موجود اس غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پوائنٹ کو ختم کرکے وہاں پر رہائش پذیر لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مثبت اقدام کیا

lpg gass rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »