ایل پی گیس سینٹرزپرفائرسیفٹی آلات کاماہانہ معائنہ کیا گیا

رحیم یارخان :ریسکیو 1122کی فائرسیفٹی ٹیم نے خان پوراڈہ اورنواحی علاقہ میں موجود ایل پی گیس سینٹرزوشاپس پر فائرسیفٹی آلات کاماہانہ معائنہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر  ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر عبدالستا ر بابرکی ہدایات کے مطابق فائرسیفٹی ٹیم کے معائنہ کاروں لیڈفائر ریسکیورفاران جیلانی،
لیڈفائرریسکیورسہیل محمود،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن عبدالسمیع اور فائر ریسکیورانیق مصطفی نے اڈہ خان پوراورملحقہ علاقوں میں موجود مختلف ایل پی جی گیس سینٹرودُکانوں میں موجود فائرایکسٹینگئیشر،آگ بجھانے والی بالٹیاں،دیگرسیفٹی آلات اور ورکرز کوان کے استعمال کرنے کی تربیت وآگاہی کا معائنہ کیا۔

رپورٹ مرتب کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابر کو فراہم کردی گئی۔

ڈاکٹرعبدالستاربابرنے کہا کہ فائر سیفٹی ونگ کی ٹیم کا شہر میں موجود مختلف ایل پی جی شاپس و سینٹرز کے معائنہ کرنے کا مقصد ان کے مالکان،ورکرز،گاہکوںاور اردگرد کے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے،فائر سیفٹی آلات کی تنصیب اورورکرز کو ان کے استعمال کرنے کی تربیت سے ہی ہنگامی حالت میں نمٹا جاسکتا ہے،ریسکیوکے اہل کار ماہانہ انسپکشن سے فائر سیفٹی آلات کا معائنہ کرکے آلات کی موجودہ حالت،ریفلنگ کی ضرورت،تربیت اورضروری کئے جانے والے اقدامات سے مالکان کو بروقت آگاہ ررکھنا مقصودہے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے،انجانے خطرات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ آگ لگنے کے حادثات کو کم سے کم کیا جاسکے۔عدنان شبیر

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close