لیاقت پور۔ سود کے قرض نے نوجوان کی زندگی لے لی

لیاقت پور۔ سود کے قرض نے نوجوان کی زندگی لے لی۔ چک 84 عباسیہ کے رہائشی اعجاز احمد نے سود خوروں سے سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

اعجاز احمد
اعجاز احمد

یہ افسوسناک واقعہ لیاقت پور کے نواحی علاقہ 87 بینک اڈہ تھانہ تبسم شہید کی حدود میں پیش آیا۔ محمد اعجاز چک 84 عباسیہ کا رہائشی تھا۔

اور 87 بینک اڈہ پر میڈیکل سٹور چلاتا تھا۔ متوفی کے ورثاء کے مطابق محمد اعجاز نے چند سال قبل سود خور سے پانچ لاکھ روپے لیے تھے جس کے عوض  12 لاکھ ادا کر چکا تھا

سود خور کی جانب سے مزید رقم کے مطالبہ پر دلبرداشتہ ہو کر اعجاز نے صبح دس بجے کے قریب گندم کی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

اعجاز کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا۔

جہاں راستے میں ہیں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ اعجاز سود کا قرض تو نہ ادا کر سکا بدلے میں اپنی جان دے گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button