موٹر وے پولیس ایم فائیو گڈو کے دفتر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

رحیم یارخان :موٹر وے پولیس ایم فائیو گڈو کے دفتر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ‘اس موقع پر ایس پی /سیکٹر کمانڈر ایم فائیو سینٹرل 2غلام قادر سندھو‘ ڈی ایس پی بیٹ نمبر28محمد حامد خان ‘ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر وقار احمد چوہدری ‘ چیئرمین پاکستان لائف کیئر فائونڈیشن میاں محمد شریف راشد‘ صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی سید صفدر حسین شاہ‘ چوہدری اکبر مرید و دیگر بھی موجود تھے ۔
ایس پی موٹر وے غلام قادر سندھو نے کہاکہ آئی جی موٹروے سید امام کلیم ‘ ڈی آئی جی ایم فائیو موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغاز کیاگیاہے ‘

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے شجر کاری کی جاری ہے‘انہوںنے کہاکہ شجرکاری مہم کا مقصد ملک کو سرسبز اور آلودگی سے پاک بنانا ہے موٹروے کے تمام سیکٹر زاور روڈز پر پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے جائیں گے،

چیئرمین پاکستان لائف کیئر فائونڈیشن میاں محمد شریف راشد نے کہاکہ ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے ہر شخص کو اپنے اپنے حصے کا ایک پودا لگانا چاہیے‘

درخت لگانا سنت ہے اور صدقہ جاریہ بھی، انہوںنے مزید کہاکہ ملک کو سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری مہم تیز کی جائے گی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button