ماچھی گوٹھ میں معمولی تلخ کلامی پر خواتین پر تشدد،پولیس کچھ نہ کرسکی

رحیم یارخان (ماچھی گوٹھ ) معمولی تلخ کلامی کامخالفین کا گھر پر دھاوا،15کی کال پر احمد پور لمہ پولیس نے مدد کر کے جان بخشی کرائی ،تو الٹا مخالفین نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں محبوس کردیا اور مخالف پارٹی کے یاسین نے اپنی بیوی کوٹانگ میں گولی مارکر ،پولیس سے ساز باز کرکے ہمارے خلاف مقدمہ درج کرادیا ،

اور اب ہمارے مردوں اور خواتین کو جرائم پیشہ افراد کی مدد سے اغواءاور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز ،اے ایس پی سرکل صادق آباد ،ایس ایچ او ملک رشید نائچ سے میرٹ پر کاروائی کر نے اور جھوٹا اور من گھڑت وقوعہ بناکر جھو ٹی ایف آئی آر خارج کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

ایف ایف سی چوک بلوچ کالونی کی سکینہ بی بی ،مشبرہ بی بی،عالم خاتوں ،آسیہ بی بی ،قاسم ،یاسین ،لیاقت راجپوت ،شوکت راجپوت ،اشرف راجپوت،سلیم راجپوت ،ندیم احمد ،صغیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مخالفین یاسین ،ماجو،یامین ،منیر احمد ،شبیر احمد،قربان علی ودیگر نے 15مئی کو گھریلو تنازعہ پر گھر پر دھاوا بول کر نہ صرف چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا بلکہ دروازے توڑتے ہوئے گھر میں موجود تمام افراد پر ہلہ بول دیا ،

ڈنڈوں سو ٹو،اور اسلحہ کے زور پر تمام گھر میں موجود افراد پرتشدد شروع کردیا جس پر ہم نے15پر کال کرکے پولیس کی مدد لی جس پر پولیس نے فوری امداد کرتے ہوئے جان بخشی کرائی پولیس نے دونوں پارٹیوں کو صلح کا کہا لیکن مخالفین نے صلح نہ کی اور دھمکیاں دیتے رہے اس سے اگلے روز یاسین نے اپنی بیوی کو ٹانگ پر فائر مارکر ہمارے خلاف جھوٹا وقوعہ بنا کر مقدمہ درج کرادیا جو کہ سراسر جھوٹا اور غلط مقدمہ درج کیا گیا ہے اس مقدمے کی شفاف انکوائری کرتے ہوئے مقدمہ فوری خارج کرکے انصاف فراہم کرنے کے ساتھ تحفظ فراہم کیا جائے

مخالفین انتہائی بااثر ہیں ہماری جانوں اور ہمارا تحفظ کیا جائے مخالفین جرائم پیشہ افراد سے بھاری اسلحہ جمع کر کے ہمیں نقصان کے درپے ہیں اگر ہمیں کچھ ہواتو اس کے ذمہ دار ہمارے مخالفین اور جرائم پیشہ لوگ ہونگے۔

میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سکینہ بی بی کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ بٹھا ئیں گے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز ،اے ایس پی سرکل صادق آباد ،ایس ایچ او ملک رشید نائچ سے میرٹ پر کاروائی کر نے اور جھوٹا اور من گھڑت وقوعہ بناکر جھو ٹی ایف آئی آر خارج کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button