پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ملکی معیشت بہتری کی جانب رواں دواں ہے,جاوید اقبال

Mad Darbari Rahim yar khan

رحیم یارخان : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائے گی‘ ماضی میں ملکی معیشت کونقصان پہنچنے کی وجہ سے عوام درپیش مسائل میں صبرسے کام لے‘ جلدحکومت کی کارکردگی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔مڈدرباری میں سیاسی وسماجی شخصیت میاں سلطان احمدکی رہائشگاہ پروائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے لوٹ مار‘ کرپشن اوراقرباء پروری کی داستانیں رقم کرکے ملکی خزانے کوبے دردی سے لوٹا جس کی وجہ سے ملک دیوالیہ کانشانہ بنالیکن پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ملکی معیشت بہتری کی جانب رواں دواں ہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزیدبہتری آئے گی اورعوام کے حقوق ان کی دہلیزپرمیسرآسکیں گے‘
اس موقع پرمعززین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

Mad Darbari Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »