ماہی چوک سانحہ،پرویز الہی کی سردار رئیس محبوب احمد سے تعزیت

رحیم یار خان:قائمقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی شیخ زید انٹر نیشنل ائیر پورٹ رحیم یار خان آمد، ارکان اسمبلی میاں محمد شفیع، چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجید، عامر نواز خان چانڈیہ، سابق ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد، ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف اور ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے قائمقام گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف اور ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے قائمقام گورنرپنجاب چوہدری پرویز الہی کو ضلع میں امن و امان اور ترقیاتی امور بارے مختصر بریفنگ دی۔

گورنر پنجاب وسپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے گذشتہ دنوں چوک ماہی صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9معصوم افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جرائم پیشہ عناصر کی پوری قوت سے سرکوبی کرے گی اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے افسوسناک واقع پر سردار رئیس محبوب احمد سے تعزیت کرتے ہوئے مقتولین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ سردار رئیس محبوب احمد مقتولین کے ورثاء تک ان کا تعزیتی پیغام پہنچائیں اور انہیں یقین دہانی کرائیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان کے ساتھ ہیں۔واقع میں ملوث ملزمان کو معاف نہیں کیا جائے اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button