fbpx

پی ٹی آئی ایم پی اے نے عباسیہ کینال کانہری پانی بہاولپورکے چکوک کودینے کی درخواست دے دی

Mahmood Ul Hassan Rahim yar khan

رحیم یارخان:کسان بچاؤتحریک کے رہنماؤں سابق ایم پی اے چوہدری محمودالحسن چیمہ‘ ضلعی صدرچوہدری نصیروڑائچ‘ جنرل سیکرٹری چوہدری انیس اقبال‘ چوہدری محمدیسین‘ چوہدری اسدمختاراورچوہدری خالدوڑائچ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری محمدمسعودنے عباسیہ کینال کانہری پانی بہاولپورکے چکوک کودینے کی درخواست دے کرضلع کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی ہے جس کی کسان بچاؤتحریک مذمت کرتی ہے اورایم پی اے چوہدری مسعودکی درخواست پربنائی گئی کمیٹی میں کسان بچاؤتحریک فریق بن کرضلع کے کاشتکاروں کے حق کی آوازاٹھائے گی‘ ایم پی اے چوہدری مسعودپیسے لے کریابہاولپوریزمان کے چک 158ڈی این بی‘ 149ڈی این بی‘ 160ڈی این بی ودیگرچکوک میں اپنی 25مربع زمین کوسیراب کرنے کے لیے نہری پانی عباسیہ کینال سے بہاولپورمنتقل کرنے اور30کیوسک کی نہرکی منظوری کی کوششیں کررہاہے جس سے ضلع کے کاشتکاروں کوشدیدنقصان پہنچے گا‘ انہوں نے کہاکہ نہری پانی کے مسئلہ پرچین سے نہیں بیٹھیں گے اورہرفورم پرنہری پانی کے حوالے سے دفاع کریں گے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب اورمحکمہ انہار کی بنائی گئی کمیٹی کے حکام عباسیہ کینال کاپانی بہاولپور منتقل نہ کریں اگرایساکیاگیاتووزیراعلی ہاؤس کے باہراحتجاجی دھرنادیں گے اوربھرپوراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی اراکین اسمبلی ہوش کے ناخن لیں اورعوام کے مفادکے مسئلہ پرآوازاٹھائیں جوناممکن ہے‘ انہوں نے کہاکہ کسان بچاؤتحریک نے عباسیہ کینال سے نہری پانی کی چوری کی تحریک چلائی تھی جس کے بعد اب 60فیصدپانی چوری میں کمی آئی ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزیدپیش رفت ہورہی ہے جس کے نتائج مثبت آئیں گے۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرایم پی اے چوہدری مسعودنے بتایاکہ وہ عباسیہ لنک کینال سے مختلف چکوک کونہری پانی دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس نہری پانی کاضلع رحیم یارخان کے کوٹے سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ عباسیہ لنک کینال سے پہلے ہی چولستان ضلع بہاولپورکے مختلف چکوک کوپانی کی فراہمی جاری ہے انہوں نے اس بات کی سختی سے تردیدکی کہ وہ یاان کاعملہ ان چکوک کونہری پانی دینے کے عوض کوئی چنداوغیرہ اکٹھاکررہے ہیں‘ انہوں نے بتایاکہ اگران پرپیسے لینے کاالزام ثابت ہوجائے تووہ سیاست چھوڑنے کے لیے تیارہیں تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یزمان کے علاقے میں دومربع اراضی ان کی ملکیت ہے۔

Mahmood Ul Hassan Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »