مجید بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Majeed Baluch Sadiq abad

صادق آباد ( نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری مجید بلوچ قضائے الہی سے وفات پا گئے ، موت کی خبر سن کا مجید بلوچ کا والدنور محمد بلوچ بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ‘ دونوں باپ اورپیٹے کی نمازجنازہ چھائونی گرائونڈ میں ادا کی گئی ، جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری شوکت دائود‘ سابق اراکین اسمبلی جاوید اکبر ڈھلوں‘ رئیس ابراہیم خلیل‘ سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد‘ ضلعی صدر پیپلزپارٹی سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘ندیم عباس چیمہ‘ رانا طارق محمود خاں‘ اسد نواز چیمہ‘ ڈاکٹر سلیم کمبوہ‘ڈاکٹر ابو الحسن جیلانی ، ڈاکٹر منیر احمد چوہدری‘ خاور باجوہ‘رانا قمر الزماں‘سردار اختر سعید دھکڑ‘ پیر جڑیل شاہ ‘ میاں فرہاد علی‘رئیس محمدا کمل ورند‘چوہدری اختر الیاس‘ حاجی عبدالقیوم‘ حاجی طالب حسین‘عبدالصبور چوہدری‘ حافظ فیض الرحمن بھیٹ‘ ڈاکٹر منعم‘رانا مسعود مجید خاں‘چوہدری محمدیسین‘ قاری سعید احمد‘ میر مسعود احمد‘ملک عبدالرئوف سولنگی‘بشیر سومرو‘آصف سلطان وڑائچ سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری مجید بلو چ اور ان کے والد نور محمد بلوچ جو کہ قضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے ۔ مرحومین کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن و قل خوانی آج 24مارچ اتوار کو مسلم کالونی کے مقامی ہال میں ہو گی جبکہ اجتماعی دعا صبح 9بجے کروائی جائے گی ۔ سوگواران نے تمام دوست احباب عزیز و اقارب سے قرآن و قل خوانی میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

Majeed Baluch Sadiq abad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »