دینی طبقات کو مسلسل کچلنے کی کوششیں کی جا رہی ہے

رحیم یارخان:مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر مولانا سید کفیل شاہ بخاری نے کہا کہ دینی طبقات کو مسلسل کچلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،
جس تہذیب اورثقافت کو ریاست مدینہ کے طورپر پاکستان میں فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،آئین اورقانون کو روندتے ہوئے قادیانیوں کو پرموٹ کیا جا رہا ہے ان کو حقوق دیئے جا رہے ہیں،حکومت داخلی اورخارجی محاذوں پر مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے،

آئندہ الیکشن میں مجلس احرار اسلام جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ قادریہ میں مہتمم قاضی شفیق الرحمن،سابق ضلعی مجلس احرار اسلام صدر حاجی محمد اشرف کمبوہ،عبداللہ حجازی سابق جنرل سیکرٹری،سینئرنائب صدرسٹی حافظ محمد زبیرکمبوہ،ممبرشوریٰ کمیٹی حافظ محمد عاصم کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کے پاس نہ جانے کا عزم کرنے والے حکمرانوں نے ملک کو گروی رکھ کر عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے،

پیڑول،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں،

ان حکمرانوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے مسلط کرنے والوں سے گزارش ہے کہ ملک اورملک کی عوام پر رحم کریں اوران کو ہٹائیں اورعوام کو ریلیف فراہم کیا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس احرار اسلام کی تنظم سازی جارہی ہے اورختم نبوت کے مشن جاری رہے گا اس کے لئے ہماری جماعت اورا ن کے کارکنان دن رات کام کررہے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button