fbpx
پیپلزپارٹیرحیم یارخان

مخدوم احمد محمود نے قمر زمان کائرہ بیٹے اسامہ کی وفات پر گہرے غم ور نج اور تعزیت کا اظہار کیا

مخدوم سیداحمد محمود نے اپنے صاحبزادوں اراکین قومی اسمبلی مخدوم سیدمرتضیٰ محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود کے ہمراہ لالہ موسیٰ جاکر سابق وفاقی وزیر و صدر پی پی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ سے انکے بیٹے اسامہ کی وفات پر گہرے غم ور نج اور تعزیت کا اظہار کیا، عبدالقادر شاہین بھی انکے ہمراہ تھے۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہاکہ ٹریفک کے المناک حادثہ میں اسامہ کی وفات پر دلی صدمہ ہوا ہے، وہ قمر زمان کائرہ کے خاندان کی دکھ اور غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں،انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل کی توفیق دے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close