حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ،مخدوم سید احمد محمود

Makhdoom Ahmed Mehmood 

صادق آباد :پیپلز پارٹی پاکستان کے شاندار مستقبل ، ترقی و خوشحالی ، سیاسی سماجی معاشی اقتصادی ترقی کے عمل پر یقین رکھتی ہے ۔ حکومت کو خارجہ پالیسی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔
بغیر شواہد پاکستان پر دہشتگردی کا بھارتی الزام من گھرٹ اور بے بنیاد ہے ۔ پلوامہ خود کش حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا افسوس ناک ہے تحقیقات کے بغیرپاکستان پر الزام تراشی کرنا پرانا وتیرہ ہے ۔
شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے دہشتگردوں کے سامنے ڈٹ جانے کی لا زوال مثال قائم کر دی ،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران اپوزیشن جماعتوں کو نظر انداز کرنا حکومت کا غیر جمہوری رویہ ہے ۔
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری افسوس ناک ہے حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے ضلعی صدر پیپلز پارٹی حبیب الرحمن خان گوپانگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی پاسداری نہیں کرے گی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ سعودی ولی عہد کا قومی اسمبلی میں خطاب کرواتے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند ہوتا مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری جنوبی پنجاب میں بھی ہونی چاہیے تاکہ اس خطہ کے لوگوں کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔
ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرنے میں غیر سنجیدہ ہے ۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان ،کاشتکار ، زمیندار اور مزدور طبقہ مالی معاشی بحران کا شکا رہے ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ایسی صورتحال نہیں تھی ۔ 
میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میںکبھی کسی سیاسی جماعت کا اتنی تیزی گرتا ہوا گراف نہیں دیکھا جتنا کہ پی ٹی آئی کا گرا ہے ۔ پاکستانی قومی ملکی سلامتی کے لیے پوری طرح متحد ہے ملک میں انتشار اور انتقام کی سیاست کو پروان چڑھانے کی تما م سازشوں کو پیپلز پارٹی ناکام بنائے گی آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نیک ایماندار صالح لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا جو صرف اور صرف عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوں ۔ 
بے نظیر بھٹو کی 54سالازندگی کے 24برس ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کے لیے جدوجہد پر محیط ہے انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دیکھا یا کہ وہ ایک عظیم باپ کی بیٹی ہے ۔
حکومت کے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام 50لاکھ گھروں کی تعمیر ، ایک کروڑ نوکریوں ، مہنگائی ،بے روزگاری ، جھوٹے دعوئوں کا پلندہ ثابت ہوئے ۔ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ ملک کو معاشی طور پر مضبو ط اور مستحکم کرنے کے لیے بلاول بھٹو سے بڑھ کر اور کوئی ایسی قیادت نہیں جو پاکستان کے عوام کو ترقی ، خوشحالی اور معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی ۔
پیپلز پارٹی کے لوگوں کو جان بوجھ کر گرفتار کر کے جمہوریت کو کمزور کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی قربانیاں دینے والی جماعت ہے ۔ بلاول بھٹو بینظیر بھٹو کے ویژن کے تحت پاکستان کے تحفظ کی جدوجہد کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔

Makhdoom Ahmed Mehmood 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close