fbpx

مخدوم علمبردار ہاشمی کی قرآن خوانی ان کے آبائی گائوں دولت پور میں ادا کر دی گئی

Makhdoom alam bardar hashmi

وائس چیئر مین ضلع کونسل مخدوم علمبردار ہاشمی المعروف پیر پنوں شاہ کی قرآن خوانی ان کے آبائی گائوں دولت پور میں ادا کر دی گئی۔
قرآن خوانی میں مریدین‘ عزیز و اقارب اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جس میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فواز ہاشمی‘ مخدوم صدام حسین‘ عمر حبیب خان‘ جام عبدالجمیل مڑل‘ رئیس سعید احمد‘ جام صفدر خان برڑہ‘ سردار جام میر احمد جھمبیل‘ جام مشتاق نوناری‘ ایم سی او ہارون ریاض گجر‘ ملک غیور عباس‘مخدوم اسد ہاشمی‘پاکستان پہوڑ اتحاد کے ضلعی صدر سردار احمد پہوڑ‘ ابراہیم بھٹی‘ رانا محمد یونس‘ محسن جمیل مڑل‘ غلام اصغر تقی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
مرحوم کے صاحبزادے محمد ہاشمی کی دستار بندی سجادہ و گدی نشین درگاہ عالیہ دولت پور مخدوم حسن رضا ہاشمی نے کی اور انہوں نے ان مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر قر آن خوانی میں علماء کرام نے خصوصی بیان کیا اور شرکاء کے اعزاز میں لنگر کا وسیع تر اہتمام تھا۔

 

Makhdoom alam bardar hashmi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close