fbpx

حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے,مخدوم شہاب الدین

رحیم یارخان : پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین سہروردی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،

پوری قوم بھوکی مر رہی ہے مگر حکمران پہلے پکڑ دھکڑ میں مصروف رہے تو اب اراکین اسمبلی کی وفادرایاں تبدیل کرنے میں جیت گئے ہیں،

لوگوں کی نیندیں اڑا کر انہیں گھبرانا نہیں کی نصیحت اورسکون صرف قبر میں ہے کا بیانیہ دیکر حکمران خود بھی سکھ کا سانس نہیں لیں سکیں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گانگانگر یوسف آباد میں شادی کی تقریب پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان اپوزیشن کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،تبدیلی کاخواب قوم کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے،

تبدیلی نے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری اورغربت کے سوا کچھ نہیں دیا،سلیکٹڈحکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال ابتر ہو رہی ہے،پی ٹی آئی حکومت نے جس طرح عوام کا خون نچوڑا ہے اس کا حساب دینا ہوگا،

اس موقع پر جام مشتاق احمد گانگا،جام عون محمد گانگا،جام یوسف اورجام اظہر سمیت دیگر علاقہ معززین موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »