پاکستان کے 70شہروں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کی جائے گی ، مخدوم خسرو بختیار

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان کے 70شہروں کو منتخب کر کے ان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے معاشی ترقی کا وعدہ پوراکررہے ہیں ۔جس سے معاشی ترقی اور خوشحالی آئے گی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ ایک کروڑ ملازمتوں کا وعدہ بھی پورا ہو جائے گا خان پور میں پاکستان تحریک انصاف کے پبلک سیکرٹریٹ ، عظیم شاہ میں سید فدا حسین شاہ اور سید گل حسن شاہ کی رہائش گاہ اور بعد ازاں کوٹلہ پٹھان میں سردار مشرف حسین جتوئی کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماعتوں سے خطاب کے دوران مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ وعدے کے مطابق ہر حال میں بنے گا پاکستان کے 70شہروں کو ہر لحاظ سے وسعت دی جا رہی ہے وہاں پر ہاؤسنگ سکیمیں ، واٹر سپلائی ، پارکس اور معاشی ترقی کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان کے چند بڑے شہروں کراچی ،لاہور ، اسلام آباد ، حیدر آباد پر روزگار کا بوجھ ڈال دیا جائے اس لیے موجودہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے بڑے شہروں کو وسعت دے کر وہاں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور ہر ضلع سے آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا شہر منتخب کر کے اس میں ترقیاتی فنڈز لگائے جائیں گے کیونکہ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ شہری علاقہ میں سفید پوش طبقہ اور جن کی انکم محدود ہوتی ہے وہ رہائش پذیر ہیں اس لیے حکومت پاکستان ایسے 70شہروں کا انتخاب کر رہی ہے تاکہ معاشی ترقی مساوی طور پر ممکن ہو سکے مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی پر 100ارب روپے خرچ کیے جائیں گے اسی سال جنوبی پنجاب میں 40ارب روپے مہیا کر رہے ہیں جبکہ مشرقی اور مغربی راستوں پر رسائی کے لیے ہر حکومت نے توجہ دی لیکن شمالاً جنوباً شاہراہوں کے قیام پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی ہم اس پر فوکس کر کے پورا کام کریں گے انہوں نے کہا کہ علاقائی لوگوں کو ان کے اضلاع میں ملازمتیں فراہم کریں گے تاکہ علاقائی لوگوں کو اپنے دفاتر میں نمائندگی حاصل ہو اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد ، علاقائی یونین کونسلوں کے چیئر مینز اور مقامی معززین بھی ساتھ تھے ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close