fbpx

90کروڑڈالرکی سرمایہ کاری سے معشیت اور دفاعی تعلقات میں اضافہ ہوگا،آصف مجید

Malaysia president

رحیم یارخان:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت اورمثبت پالسیوں کی بدولت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ،ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمدکی پاکستان آمد اور90 کروڑڈالر کی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک اور عوام کے استفادہ کیلئے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات میں اضافہ ہوگا اوردونوں ممالک میں برادرانہ اوردوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے اس سے ہماری معیشت بہتر ہوگی اورپاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے ،مسلمان ملکوں کو ترقی کرنی چاہئے دنیا کے جتنے بھی مثالی حکمران ہیں جنہوں نے اپنی قوموں کو آگے لایا ہے وہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اورعمران خان سے مل کر بہتری محسوس کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے مجلس احرار اسلام کی مرکزی شوریٰ کے رکن حافظ محمد زبیر کمبوہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ایماندارلیڈر ہے اوران کی ٹیم بھی ایمانداری سے اپنا کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کا بحران گزشتہ تیس سالوں کا ری ایکشن ہے ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ کھسوٹ کی اوربے جا قرضے لئے جبکہ عمران خان قرضوںسے نجات دلانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جس سے مہنگائی کا عارضی بحران بہت جلد ٹل جائے گا اورعوام کو چھ ماہ میں ریلیف ملے گا اورملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جوموجودہ سردجنگ ہے وہ پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے ہے کیونکہ دشمن یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی تو پاکستان ترقی کر جائے گا اس لئے ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سلامتی کے خلاف متحد ہیں ،نیوزی لینڈ میں مساجد میں شہادتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دلخراش واقعہ ہے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے اس سلسلہ میںبات کی اورسخت ردعمل دیا اورمسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی اس کے بعد نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے بیان اورعوام نے یہ ثابت کیا کہ وہ تعصب پسند نہیں ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان کی عوام سے ہمدرد ی اورتعلق بنایا ہے ۔اس موقع پر حاجی ظہور احمد گجر،حاجی محمد اصغر کمبوہ ،ندیم شیخ اورمحمدآصف بھی موجود تھے۔

Malaysia president

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close