ہیڈ کانسٹیبل کے بیٹے 99 فیصد نمبرحاصل کرکے کامیابی حاصل کی
رحیم یارخان : ہیڈ کانسٹیبل کے بیٹے سعد منصور نے چھٹی کلاس میں 99 فیصد نمبرحاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔سکول کی جانب سے بہترین کارکردگی پر جلد تقریب منقد کی جائے گی۔
ڈی پی او آفس میں بطور فوٹو گرافر فرائض سرانجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل کے بیٹے سعد منصور نے مقامی سکول میں چھٹی کلاس کا امتحان دیا جس میں انہوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 400 نمبروں میں سے 397 نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس پر سکول کی جانب سے رزلٹ کارڈ دینے کی تقریب کے دوران ان کی ذہانت کو سراہا گیا اور سکول انتظامیہ نے کہا کہ سعد منصور اور دیگر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے جلد ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔