تھانہ منٹھار پولیس کی کامیاب کارروائی چور گرفتاردو موٹر سائیکل برآمد

رحیم یارخان :تھانہ منٹھار پولیس کی کامیاب کارروائی چور گرفتاردو موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
ایس ایچ او تھانہ منٹھار فیاض احمد اور ان کی ٹیم نے تھانہ منٹھار کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم عرفان کھوکھر کو گرفتار کر کے اس سے چوری شدہ دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ایس ایچ کے مطابق ملزم سے مزید تفیش جاری ہے جس میں مزید انکشاف اور ریکوری متوقع ہے۔
کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔ضلع بھر سے روزانہ درجنوں سائلین کھلی کچہری سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
ڈی پی او اسد سرفراز کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے،  ضلع کے مختلف تھانہ جات سے تعلق رکھنے والے 32شہریوں نے کھلی کچہری میں اپنی شکایات اور مسائل پر مبنی تحریری درخواستیں پیش کیں۔
اس موقع پر انچارج کمپلینٹ سیل ڈی پی او آفس انسپکٹر جام عبدالکریم نے درخواستوں سے متعلق کمپیوٹرائزڈ رسیدیں چلت ہونے کے بعد ایک ایک درخواست گزار کو ڈی پی او اسد سرفراز کے با لمشافہ بٹھایا جنہوں نے زبانی طور پر بھی اپنے معاملات اور شکایات کو ڈی پی او کے سامنے بیان کیا۔
ڈی پی او نے سائلین کی شکایات کو انتہائی غور سے سنا اور ان کی شکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ پولیس افسران کے نام فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہری میں دی جانی والی درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جارہا ہے۔
انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جن پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات پیش کی جاتی ہیں انہیں طلب کر کے اظہار وجوہ کا موقع دینے کے بعد اگر شکایات سچ ثابت ہوں تو اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔
کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر انچارچ کمپلینٹ سیل انسپکٹر جام عبدالکریم نے بتایا کہ روزانہ کھلی کچہری میں 30سے50 شہری استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور انہیں اطمنان بخش انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر درخواستوں کو فالو آپ لیا جاتا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button