میپس کے زیر اتمام ای لائبریری میں اجلاس کا انعقاد

رحیم یار خان میں تنظیم میپس کے زیر اتمام ای لائبریری میں ایک تعلیمی اجلاس کا انعقاد ہوا جس کا مقصد طالب علموں کو سی وی فارمیشن اور انٹرویو کی بنیادی مہارتوں کے متعلق آگاہی دینا تھا۔ اجلاس کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ ایچ آر مینیجر عرفان الحق صاحب نے کی۔ اجلاس میں سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے عرفان الحق نے کہا کے ہمارے ملک میں عام طور پر جب طلبہ گرایجویٹ ہو کر عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو روزگار کی خاطر ہر جاب آفر کرنے والی کمپنیوں میں جاب کے لیے اپنی سی وی جمع کراتے ہیں اور عام طور پر کمپنی کی ڈیمانڈز کو خاطر میں نہیں لاتے اور یہی وجہ بے روزگاری کا سبب بنتی ہے۔ طلبہ کے علم میں اضافے کے لیے انہوں نے بتایا کے کسی نیشنل یا انٹرنیشنل کمپنی میں جاب کے لیے اپنی سی وی کو کس طرح تیار کیا جائے اور انٹرویو میں آنے والی مشکلات کا کس طرح سامنا کیا جائے۔ اجلاس میں طلبہ و طالبات سے مثبت استفہامیہ مرحلے میں طلبہ نے اپنی بہت سی مشکلات کا اظہار کیا اور مستقبل کے لیے اہم معلومات بھی حاصل کیں جس پہ عرفان الحق نے انکی بھرپور رہنمائی کی۔ اجلاس کے اختتام پر طلبہ کو اپنی ٹریننگ مکمل کرنے پہ سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا اور مثبت رد عمل کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close