fbpx

اسماءاطہر علوی نے کسان کاﺅنٹر کا دورہ کیا

رحیم یار خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلع رحیم یار خان کی سبزی و فروٹ منڈی میں کسان پلیٹ فارم پر مقامی سطح پر کاشت سبزی و پھل ارزاں نرخوں پر فروخت ہونے سے مقامی کسان اور خریدار خوشی سے نہال،
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اسماءاطہر علوی نے کسان کاﺅنٹر کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کی بدولت مقامی سطح پر سبزی وپھل کاشت کرنے والے کسانو ں کو خاطر خواں فائدہ ہوا ہے،
کسان پلیٹ فارم پر کسان اپنی سبزی و پھل براہ راست خریداروں کو فروخت کرتے ہیں ، مارکیٹ کمیٹی کی فیس ادا نہ کرنے سمیت مڈل مین کا بھی کمیشن ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت کسانوں اور خریداروں دو نوں کا حکومت پنجاب کے اس اقدام سے فائدہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سبزی و پھل مارکیٹ میں قائم کسان پلیٹ فارم پر مقامی زمیندار وں نے120کلو بند گوبھی 50روپے فی کلو گرام فروخت کی جبکہ عام مارکیٹ میں اس کی قیمت60روپے فی کلو گرام تھی جبکہ 60کلو بھنڈی 45روپے فی کلو گرام فروخت کی اور مارکیٹ میں بھنڈی کی قیمت55روپے کلو تھی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں سبزیوں پر خریدار کو10روپے فی کلو بچت ہوئی اور پھلوں میں مقامی پھل کنوں اور فروٹر کسان پلیٹ فارم پر فروخت ہوئے 600کلو کنوں 45روپے کلو اور فروٹر50روپے کلو فروخت ہوا جبکہ عام مارکیٹ میں کنوں55اور فروٹر60روپے کلو فروخت ہوئے اس طرح کنوں اور فروٹر پر بھی خریدار کو 10روپے فی کلو بچت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »