رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کی دھمکیاں

رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا قتل کی دھمکیاں

رحیم یار خان : موضع ترنڈہ محمد پناہ تحصیل لیاقت پور کی رہائشی حلیمہ بی بی دختر جمعہ خان بھٹی نے اپنے شوہر عبدالمالک ولد محمد خان بلوچ کے ہمراہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

انہوں نے ایک سال تین ماہ قبل اپنی آزاد مرضی سے پسند کی شادی کی تھی جس سے اس کے والد جمعہ خان‘ چچا مراد بھٹی‘ فیض بخش اور بھائی کمال نا خوش تھے جنہوں نے متعدد بار اسے اور اس کے شوہر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی‘ چند روز قبل بھی ان افراد نے اس کے گھر میں داخل ہوکر اس سے مارپیٹ کی اور جان سے مارنے اور گھر کو آگ لگانے کی دھمکی دی‘ لوگوں کے آجانے پر وہ موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل خانپور اور لیاقت پور کے بعض بااثر زمیندار بھی ان کے والدین کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ حلیمہ نے بتایا کے اس کے گھر والے اس کی شادی بھاری رقم کے عوض کسی بوڑھے سے کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اس پر راضی نہیں تھی‘ وہ اپنے گھر میں راضی خوشی زندگی گزار رہی ہے مگر اس کے والدین اس کا گھر برباد کرنا چاہتے ہیں۔

حلیمہ بی بی نے ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی ایس پی لیاقت پور سے مطالبہ کیا کہ اسے‘ اس کے خاوند اور سسرالی رشتہ داروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مقامی مجسٹریٹ درجہ اول کی عدالت میں بھی درخواست دائر کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close