شادی کی تقریب میں باراتیوں کے ساتھ وہ ہوا کہ بس

رحیم یارخان: محکمہ صحت اور پولیس کی مشترکہ کارروائی دولہے سمیت براتیوں کو کرونا کا حفاظتی ٹیکہ لگا دیا۔

تفصیل کے مطابق دیہی مرکز صحت منٹھارکے انچارج ڈاکٹر باسط مبین ملک سینئر ڈاکٹر حافظ محمد عثمان ولی پر مشتمل ٹیم نے منٹھار کے مقامی میرج ہال پر آئی ہوئی بارات کو چیک کیا تو پتا چلا کہ باراتیوں کی اکثریت نے ویکسین نہیں لگائی یا پھر کسی کو ایک ڈوز لگی ہے تو دوسری نہیں۔جس پر انچارج ڈاکٹر باسط مبین نے پیرا میڈیکل سٹاف اور منٹھار پولیس کو طلب کر کے دولہے عرفان ولد شیر محمد سمیت 40 باراتیوں کو ویکسین لگائی۔اس موقع پر ڈاکٹر انچارج دیہی مرکز صحت ڈاکٹر باسط مبین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا ویکسین کی بڑی مہم جاری ہے جس میں ہماری ٹیم میں گھروں۔گلی محلے۔دوکانوں۔سکولز میں جا کر ویکسینیشن کا عمل مکمل کر رہی ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی مکمل تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ کروناویکسین ٹیموں کے ساتھ کاپریٹ کریں۔لوگوں کے تعاون سے ہی کورنا کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہورہی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button