fbpx

شہید انچارج چوکی بنگلی محمد ارشد انتہائی خوش مزاج انسان تھے

Martyr Arshad Chatta


رحیم یارخان : سب کو رلاکر جانے والا ہردل عزیزشہادت چند گھنٹے پہلے پولیس پارٹی کو ہنساتا رہا ۔ شہید انچارج چوکی بنگلی محمد ارشد انتہائی خوش مزاج انسان تھے ۔


انچارج پولیس چوکی بنگلی سب انسپکٹر محمد ارشد چھٹہ خوش مزاج اور ہر دل عزیزانسان تھے اور اپنے ماتحت اہلکاروں کی دلجوئی کرتے ملنے والوں کا غم دور کرنے کے لئے ایسی گفتگو کرتے کہ آنے والے سائلین دکھ بھول جاتے جو ملتا دوست بن جاتا اور بار بار ملنے کی خواہش رکھتا ۔
گد پور ریڈ پر جاتے ہوئے اہلکاروں نے کہا سر علاقہ خطرناک ہے تو جواب دیا بیٹا بزدل نہ بنو پولیس افسر بنو یہ معصوم بچی کا باپ خطرے کے باعث تو پولیس کا سہارا لے رہا ہے ۔
ہم اسے مایوس کردیں گے تو یہ کیا کرے گا تواہلکار بھی بڑا دل کرتے ہوئے ساتھ نبھانے کے وعدے کے ساتھ ہمراہ ہو لیے ۔
کشتی میں سفر کے دوران حسب عادت پولیس پارٹی کو بے خوف رکھنے کے لئے انہیں اپنی گفتگو سے محظوظ کرتے رہے
جس پر اہلکار اور دیگر ہمراہی خوب دل کھول کر ہنسے ، جب اہلکاروں نے ان کی تصویر بنانا چاہی تو محمد ارشد شہید نے ان کی خوشی کے لیے مختلف پوز بنائے جو کہ ان کی شہادت سے چند گھنٹے پہلے لی گئی تصاویر سے عیاں ہے جس پر اہلکار محظوظ ہوئے ۔
لیکن پتہ نہ تھا کہ یہ ہنسانے والا شخص آج سب کو رلا دے گا اور کامیاب کارروائی کے بعد واپسی پر اپنے ساتھی اہلکار کنسٹیبل صادق حسین کے ہمراہ جام شہادت نوش کرگئے ۔ انا للہ و انا الہ راجعون ۔
Martyr Arshad Chatta

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close