fbpx

مریم نواز نیب کی زیر حراست موبائل فون استعمال کرتی رہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نیب کی زیر حراست موبائل فون استعمال کرتی رہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز سے جوڈیشل ریمانڈ سے تین دن پہلے موبائل فون پکڑا گیا۔

مریم نواز اپنی سیکرٹری صائمہ کے نام سے سم استعمال کرتی رہیں۔رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہموبائل فون پکڑے جانے پر نیب افسران نے مریم نواز کی سرزنش کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ بڑی لیڈر بنی پھرتی ہیں لیکن کام آپ کے جیب کتروں والے ہیں۔ موبائل فون برآمد ہونے پر تفتیشی افسر سمیت سیکیورٹی آفیسرز کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ موبائل فون قبضےمیں لے کر کال ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close