مریم نواز نے بلاول بھٹو کا کل رائیونڈ میں کھانے پر طلب کرلیا ،چیئرمین پیپلز پارٹی نے آگے سے کیا حیران کن جواب دیا؟

مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیا ن ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مریم نواز نے ان کوکل کو ملا قات کی دعوت دی جسے بلا ول بھٹو نے قبول کرتے ہو ئے ملا قات کی حامی بھر لی ۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل اتوار کو مریم نواز سے ملاقات کریں گے، ملاقات کی دعوت مریم نواز کی جانب سے دی گئی۔ جس کے تحت بلاول بھٹو زرداریکل دوپہر رائیونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کریں گے اورلنچ کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان کے قریبی سیاسی رفقا بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہوگی اور اپو زیشن کی جا نب سے جلد از جلد اے پی سی بلا نے پر بھی بات چیت کی جا ئے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »