fbpx
خبریں

کالعدم تنظیم جیش محمد کے خلاف کاروائی، مسعود اظہر کے بیٹے سمیت 44 حراست میں

Masood Azhar
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکرٹری داخلہ نے پریس کانفرنس کی،
اس دوران سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہے ہیں، کالعدم تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنا پڑے تو کریں گے، اس آپریشن میں تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ہم نے 44 لوگوں کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے، ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا بھارتی ڈوزیئر میں ذکر تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی، مفتی عبدالرؤف اور حمزہ اظہر کا نام بھارتی ڈوزیئرمیں شامل ہیں تاہم پاکستان اپنی ذمہ داری کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر ادا کر رہا ہے، یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ کسی ایک تنظیم کیخلاف آپریشن ہورہا ہے۔

Masood Azhar

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close