fbpx

انتخابات میں مودی کی شکست یقینی نظرآرہی ہے ۔مولانا عبدالغفور حیدر ی

جے یو آئی ایف کے سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر حکومت نے صرف اپنا قد چھوٹا ہونے کے خدشہ کے پیش نظر اپوزیشن رہنماؤں کو محمد بن سلمان سے ملنے کا موقع نہیں دیا۔جو ایک انتہائی غیرجمہوری اور غیر اخلاقی واقع ہے۔

  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر چوہدری محمد اکرام سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ مولانا فضل الرحمن،محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف اورآصف علی زرداری کی موجودگی میں عمران خان کا سیاسی قد کمزور ہونے کا خدشہ تھا اس لیے انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو سعودی ولی عہد سے ملنے کا موقع نہیں دیا۔

اقوام متحدہ کی کشمیر بارے قراردادوں پر عمل درآمد ہونے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کو استسواب رائے کا حق دے تاکہ کشمیری اپنی مرضی کے مطابق اپنا انتخاب کرسکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پوری قوم مسلح افراد کے شانہ بشانہ کھڑی اور پاکستان کی سلامتی ہر پاکستان اولین ترجیح ہے اس لیے بھارت کو چاہیے کہ وہ کسی ایڈوانچر میں نہ جائے ۔

بھارت اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اپنے مسئلے کا حل نکالیں جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتی افغانستان بارے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اب افغانستان سے واپسی کیلئے صرف فیس سیونگ چاہتا ہے افغانستان کے 70فیصدر قبہ پر طالبان کا قبضہ ہے جبکہ 30فیصدر قبہ پر امریکی اور افغانی فوجیں صرف زمینی اور فضائی پہرے کے بغیر نقل وحرکت نہیں کرسکتیں۔

 امریکہ کا افغانستان میں عملاً اقتدار ختم ہوچکا ہے جبکہ اس سے پہلے روس بھی افغانستان میں شکست کھاچکاہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عملاً مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

صرف چار ماہ کے دوران پاکستان میں مہنگائی میں جو ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لوگوں سے روزگار چھین لیا ہے اور عام پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا انڈسٹری سے بھی بڑے پیمانے پر لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے ۔

پی ٹی آئی کی حکومت کی عملی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم اور صدر مملکت کے انتخاب کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کی اپنی اپنی ترجیحات تھیں اس لیے ان انتخابات میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کھڑے نہ کیے جاسکے اب توقع ہے کہ آئندہ کچھ عرصہ کے دوران اپوزیشن پارٹیاں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گی ۔

نیب بارے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب اس وقت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے اس لیے نیب اپنے وہ مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پرناکام ہے جس لیے یہ ادارہ بنایا گیاتھا۔

بھارتی عام انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا کہ انتخابات میں مودی کی شکست یقینی دکھائی دی جارہی ہے اس لیے پاکستان پر مختلف الزامات لگا کر اپنے ووٹروں کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

مودی کو ایک انتہا پسند شخص قراردے کر برصغیر میں بدامنی کا ذمہ دار قراردیا اس موقع پر مولانا خلیل الرحمن درخواستی، مولانا نور احمد کاکڑ، قاری ظفراقبال شریف، مولانا نعمان لدھیانوی، خلیق احمد سلیمی، چوہدری محمد عارف ودیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close