مولانا فضل الرحمن کی رحیم یارخان آمد

maulana fazal ur rehman rahim yar khan

رحیم یارخان :جمعیت علماء اسلام ومتحدہ مجلس عمل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن کی نجی دورہ پر رحیم یارخان آمد جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر علامہ عبدالرئوف ربانی ،جے یو آئی کے ضلعی ناظم انتخابات قاری ظفراقبال شریف ،وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا قاری عامر فاروق عباسی ویگر سے ملاقاتیں ۔اس موقع پرتنظیمی عہدیداران سے جماعتی اورتنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،مولانا فضل الرحمن نے جماعتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دیں ، ایک مقامی ریسٹ ہائوس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیرمولانا محمد یوسف ،جامعہ تفسیریہ شمس العلوم کے شیخ الحدیث مولانا خلیل اللہ ،مولانا کلیم اللہ ،مفتی نعمان حسن لدھیانوی،فتیح اللہ عباد،حافظ ناصر علیم بھٹی ،طاہر سعید لغاری ،سعید طالب لغاری ودیگر علماء کرام نے بھی ملاقات کی ،قبل ازیں انہوں نے مولانا منظور احمدنعمانی کے مدرسہ احیاء العلوم کا بھی دورہ کیا ۔

maulana fazal ur rehman rahim yar khan

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close