fbpx

رحیم یارخان اور صادق آباد میں عارضی مویشی منڈیاں قائم

رحیم یار خان :عارضی مویشی منڈیاں لگانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل صادق آباد اور رحیم یار خان میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کی جگہوں کا دورہ۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عامر افتخار، اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چوہدری اعتزاز انجم اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کی جگہوں کا معائنہ اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل صادق آباد میں کے ایل پی روڈ چک نمبر5، کے ایل پی روڈ تاج چوک، چوک پنڈت دڑی جبکہ رحیم یار خان میں چوک بہادر پور، شہباز پور روڈاور خانپور روڈ نزد سلطان پور مویشی منڈیوں کےلئے مختص جگہوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ تمام مویشی منڈیاں شہر سے نزدیک اور آبادی سے دور بنائی جا رہی ہیں تاکہ عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مویشی منڈیوں میں حکومتی حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور تمام مویشی منڈیوں میں بغیر ماسک، ہینڈ گلوز کے خریداروں کو قربانی کے جانور خریدنے کی اجازت نہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری حدود میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے جانور ضبط کئے جائیں
اور انہیں مویشی منڈیوں میں منتقل کیا جائے۔انہوں نے 15جولائی تک تمام انتظامات مکمل اور16جولائی سے مویشی منڈیوں کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں مویشیوں اور ان کے مالکان کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے تمام مویشی منڈیوں میں داخلی و خارجی راستہ ایک ہو گا جبکہ مویشیوں کو لانے کے لئے متبادل راستہ بنایا جائے۔
انہوں نے مویشی منڈیوں میں کسی بھی قسم کی اشیاءخورد و نوش فروخت کرنے پرعائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں یا اطراف میں کسی قسم کی کھانے پینے کی اشیاءفروخت نہ ہوں گی تاہم ڈسپوز ایبل اشیاءفروخت کرنے کی اجازت ہو گی۔
اسسٹنٹ کمشنرز نے مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »