شہری بلدیہ کے عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں,اعجاز عامر

رحیم یارخان:چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں‘

شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھی بلدیہ کے عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں‘ عرصہ تین سال تک بلدیاتی اداروں کی معطلی کے باعث شہر کا برا حال ہوچکا تھا‘ اب ایک بار پھر شہر کی حالت سنواریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی عمرحمیدچوہدری کے ہمراہ سینٹری انسپکٹرز‘ سپروائزرز اور عملہ صفائی کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں اعجازعامر نے سینٹری انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے‘

ایک ٹیم ورک کے ساتھ اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور عملہ صفائی سے اپنی نگرانی میں کام لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیرحاضر عملہ صفائی کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا‘

تمام سینٹری انسپکٹرز‘ سپروائزر اور عملہ دن رات محنت‘ ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرے‘ اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور اپنے کام میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی کی جائے گی۔

میاں اعجازعامر نے بتایاکہ اس وقت تمام کونسلرز اپنے اپنے وارڈز میں صبح وشام کے اوقات میں گلی گلی جاکر عملہ صفائی سے اپنی نگرانی میں کام کروارہے ہیں جس سے شہری بھی اب مطمئن ہیں کہ ان کے مسائل حل ہورہے ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد شہریوں کو ان کا پہلے والا صاف ستھرا‘ خوبصورت شہر واپس نظر آئے گا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button