fbpx

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس،64ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

Member provincial assembly


رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں700ملین کی لاگت سے ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے حکومت پنجاب کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تجویز کردہ64ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز محمد کامران اکرم، ایکسین ایم اینڈ آر سید حسنین زیدی، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختار حسین، ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ، ایکسین انہار، ایکسین کمیونٹی ڈویلپمنٹ لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے تجویز کردہ روڈ ، بلڈنگ، واٹر سپلائی، سیوریج، کلاس رومز، روڈز مرمت ، واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے انتخاب میں بہترین عوامی مفاد کی اولین ترجیح کو پورا کیا جائے اور اس سلسلہ میں متعلقہ ارکان اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں مکمل بریفنگ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیموں سے زیادہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کو ترجیح دی جائے تاکہ عوام دیر پا ان سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تعمیر وخوشحالی، شہری ترقی و خوبصورتی اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچانے کے لئے تمام محکمے ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کی ہدایت کی مطابق تمام منصوبوں میں شجر کاری کے فروغ کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے تجویز کردہ سکیموں کی مجموعی کیفیت بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ دیگر محکموں کے افسران نے انفرادی طور پر اپنے محکمانہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

 

Member provincial assembly

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close