fbpx

دماغی بیماریوں کا آسان علاج دریافت

mental illness definition

اسکاٹ لینڈ کے طبی ماہرین نے مختلف دماغی بیماریوں کا آسان علاج دریافت کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے مختلف اقسام کی ذہنی بیماریوں کو دور کرنے اور ان کا طریقہ علاج دریافت کرنے کے لیے تحقیق کی جس کے دوران ایک نیا طریقہ علاج دریافت ہوا۔
تحقیق میں 498 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کی مختلف عمریں تھیں، ان میں بزرگ مرد و خواتین بھی شامل تھے۔ماہرین کے مطابق تحقیق میں شامل ہونے والے افراد کی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کے لیے انہیں مختلف پزل گیمز دیے جن میں ناموں کو جوڑنا، رنگ ملانا اور شہروں کے نام تلاش کرنا تھے۔
یونیورسٹی آف ایڈن برگ کے پروفیسر اور دماغ کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ حیران کْن طور پر جن لوگوں نے پزل گیمز میں حصہ لیا اْن کی کارکردگی بہتر ہوئی اور انہیں چیزیں یاد بھی رہیں۔
اْن کا کہنا تھا کہ جب ہم نے مذکورہ افراد کو گیمز فراہم کیے تو انہیں نہ صرف اپنا ٹارگٹ یاد رہا بلکہ انہوں نے گیم کو حل بھی کیا،
ایسے بھی مریض تھے جن کی عمر کی وجہ سے یادداشت بالکل جاچکی ہے۔محقق کا کہنا تھا کہ ہم نے اگلے مرحلے میں ان افراد سے ماضی سے متعلق سوالات کیے تو انہوں نے بالکل درست جواب دیا بلکہ اْن لوگوں نے ایسی بھی باتیں دہرائیں جو گھر والے نہیں جانتے تھے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر روزانہ بچوں اور بزرگوں کے ساتھ اس طرح کے گیمز کھیلے جائیں تو اْن کا حافظہ نہ صرف مضبوط رہے گا بلکہ انہیں دماغی بیماریاں لگنے کا امکان بھی کم ہوجائے گا۔

 

mental illness definition

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »