رحیم یار خان:میپکو سیٹلائٹ ٹاون سب ڈویژن کرپشن کا گڑھ بن گئی

رحیم یار خان:میپکو سیٹلائٹ ٹاون سب ڈویژن کرپشن کا گڑھ بن گئی،ایس ڈی او سب ڈویژن سیٹلائٹ ٹاؤن اقبال بھٹو،ایل ایس تنویر احمد اور میٹر ریڈر طالب نے میپکو کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا
موضع ٹبی لاڑاں میں بغیر ایل ٹی پرپوزل کے کئی کلومیٹر دور واقع اینٹوں کے بھٹوں پر ڈومیسٹک کنکشن دے کر گورنمنٹ کو کروڑوں روپے ماہانہ کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے میپکو ذرائع کے مطابق ایس ڈی او،ایل ایس اور میٹر ریڈر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے موضع ٹبی لاڑں میں بجلی کے پول سے کئی کلو میٹر دور واقعہ اینٹوں کے بھٹوں سمیت دیگر کمرشل اورگھریلو صارفین کو بجلی کے کنکشن دے رکھے ہیں

ذرائع کے مطابق ایس ڈی او اقبال حسین بھٹو،ایل ایس تنویر احمد اور میٹر ریڈر طالب نے ان صارفین کو کنکشن دینے کے عوض بھاری رشوت وصول کی اور ماہانہ منتھلی وصول کرکے لوگوں کو سرعام بجلی چوری کروا رہے ہیں

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ موصوف ایس ڈی او اقبال بھٹو،ایل ایس تنویر احمد اور میٹر ریڈر طالب ماہانہ منتھلی نہ دینے اور افسران بالا کو شکایت لگانے والے شہریوں کو ناجائز طریقے سے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے کنکشن کاٹ لیتے ہیں سٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی او اقبال بھٹو،ایل ایس تنویر احمد اور میٹر ریڈر طالب نے اپنی تعیناتی کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال اور بجلی چوری کے سہولیت کار بن کر کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور اثاثے بھی بنارکھے ہیں میپکو میں معمولی سے ملازم کرپشن اور رشوت خوری کے باعث معاشرے میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں

جس پر کوئی نوٹس لینے والا نہیں سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور بجلی چوری میں سہولت کاری میں ملوث ایس ڈی او اقبال بھٹو، ایل ایس تنویر احمد اور میٹر ریڈر طالب کے خلاف شہری اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے

شہریوں نے میپکو چیف ملتان ایس ای میںپکو رحیم یار خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاون سب ڈویژن میں تعینات ایس ڈی او اقبال بھٹو،ایل ایس تنویر احمد اور میٹر ریڈر طالب کی کرپشن رشوت خوری اور بجلی چوری میں سہولت کار بننے جیسے الزمات کی تحقیقات کروائی جائے اور الزامات ثابت ہونے پر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔دوسری طرف ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاون سب ڈویژن اقبال بھٹو نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے ابھی پچیس دن ہوئے ہیں چارج سنبھالے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button