مشہورڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط نشر ہوگی یا نہیں؟معاملہ عدالت میں پہنچ گیا

لاہور( این ین آئی )مشہور ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی جس پر عدالت نے فریقین کو 24 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

فریقین میں ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ،پروڈیوسر ہمایوں سعید، رائٹر خلیل الرحمن قمر ، اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او،پیمرا کے چیئرمین اور پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کو نوٹس جاری کیے گئے ۔

درخواست گزار ماہم نامی لڑکی کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالماجد چوہدری پیش ہوئے اور موقف اپنایاکہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیککی جا رہی ہے،عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستانی خواتین کے اندر ڈرامے نے مثبت نتائج مرتب نہیں کیے ۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close