fbpx

پولیس سکول کے طلبہ وطالبات نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی.

رحیم یارخان : پولیس سکول کے طلبہ وطالبات نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ 16 میں سے 6 طلبہ وطالبات نے اے پلس جبکہ پانچ اے گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب۔ ڈی پی او عمر سلامت ایک پر وقار تقریب میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازیں گے۔
پولیس پبلک سکول دی ایجوکیٹر رحیم یارخان کی جانب سے بہاولپور بورڈ میں سولہ طلبہ و طالبات میٹرک کے امتحان میں حصہ لیا جن میں محمد عثمان، مصتبشرہ ہارون، ہمنہ امجد، محمد بلال، حسن علی اور شہروز رفیق نے اے پلس جبکہ مدیحہ بلوچ، فائقۃ الرحمن، عشنہ بلوچ مسکان نایاب اور مریم نوید نے اے گریڈ میں میٹرک کا امتحان پاس کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی جبکہ چار طلبہ وطالبات بی اور ایک نے سی گریڈ حاصل کیا۔ اس طرح سکول نے مجموعی طور پر میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سکول کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ تقریب میں طلبہ کے والدین اور عزیز واقارب بھی شرکت کریں گے اور مہمان خصوصی ڈی پی او عمر سلامت ہوں گے۔ 

                               

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close