رحیم یارخان:مہر غلام رسول (مرحوم) کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ

رحیم یار خان:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے سابق چیئر مین یونین کونسل228پی مہر غلام رسول (مرحوم) کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ مہر علی گوہر، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ سمیت دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔چوہدری محمد جعفر اقبال نے مہر غلام رسول کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے (مرحوم) کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے کہا کہ غلام رسول مہر نے اپنی تمام زندگی علاقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے وقف کی ہوئی تھی وہ ایک سینئر سیاستدان اور عظیم سماجی رہنما تھے۔

بعد ازاں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مہر علی گوہر اور سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ کے ہمراہ سانحہ مچھ کی پُر زور مزمت اور شہداء کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی اور کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں اس وقت غیر یقینی کی صورتحال ہے،

قومی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں جبکہ مہنگائی، غربت و افلاس، بے روزگاری، دہشت گردی اور لوٹ مار نے پریشان حال عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت موجودہ حکومت ہمسایہ ملک کی پاکستان میں واضح دہشت گردی ثبوت کے باوجود کوئی قابل عمل اقدام نہ اٹھا سکی۔

انہوں نے کہا کہ محض مذمت کرنے یا اپنی ناکامیوں کا سابقہ حکومت کے کھاتہ میں ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔ڈھائی سال میں موجودہ حکومت اپنے انتخابی منشور کی کسی ایک شق پر بھی کام نہ کرسکی جبکہ سابقہ ن لیگی دور میں شروع ہونے والے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بھی تعطل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ہمراہ آئینی و جمہوری اندازسے اس حکومت کو گھر بھیجے کی۔یہ تحریک کسی امپائر کے اشارہ کے بغیر جمہوری انداز سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ محب وطن قوتیں پاکستان کے استحکام اور تحفظ کے لئے مل بیٹھیں اور اس بحرانی صورتحال سے ملک کو نکالنے کے لئے موثر اقدام کریں بصورت دیگر مزید تاخیر خدانخواستہ ملک وقوم دونوں کے لئے بہتر نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »