fbpx

رحیم یارخان موٹر وے پولیس نے 1320 بوتل شراب پکڑ لی ،ملزم گرفتار

رحیم یار خان کی قومی شاہراہ پر موٹر وے پولیس نے دوران چیکنگ اقبال آباد کے قریب گاڑی سے شراب کی 1320 بوتلیں بر آمد کر تے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر اقبال آباد پولیس کے حوالے کردیا ،

ترجمان موٹر وے کے مطابق  شراب کی بھاری مقدار کی سپلائی کو موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ہے ،

یہ اہلکار اقبال آباد بیٹ 23 پر ڈیوٹی کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ پر معمور تھے ۔موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے اپنے کمانڈر حامد خان کو اطلاع دی جس پر ملزم کو کمانڈر حامد خان کی سربراہی میں تھانہ اقبال آباد پولیس کے حوالے کر دیا اقبال آباد پولیس نے موٹر وے کے اہلکاروں کو شاباش دی اور ملزم شراب سمیت حوالات میں بند کر دیا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »