ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک شخص کا نہیں فلسفہ کا نام ہے،میاں عامر شہباز

Mian amir Shehbaz Rahim yar khan

رحیم یارخان:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں عامر شہباز کی طرف سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سٹی صدر نذیر احمد لاڑ ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے نو منتخب صدر نذیر احمد لاڑایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی ترجمان ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک شخص کا نہیں فلسفہ کا نام ہے۔پارٹی قیادت کی طرف سے اعتما د کا اظہار کرتے ہوئے مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے بھرپور پوراکرنے کی کوشش کرونگا۔پارٹی سے مایوس اور ناراض کارکنوں کو دبارہ فعال کرنا میری پہلی ترجیہی ہے اس کے لئے میں تمام پارٹی کے جیالے کارکنوں کے ہر دروازے پر دستک دونگاانہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود ،ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان گوپانگ اور میں عامر شہبازجیسی قیادت میں جیالے ایک بار پھر نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں انشاءاللہ ایک بار پھر ضلع رحیم یارخا ن کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنا دیں گے۔
استقبالیہ تقریب میں سید حسنین شاہ ،میان سجاد علی،رئیس نیاز چاچڑ،سعد زمان ،محمود بخش کھوکھر ،سہیل کامران گیلانی،شریف رحمانی،محسن ماہیوال،جہانگر گوندل،شوکت علی سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔تقریب میں اختر کانجو، خوشی رحمانی،ڈاکٹر توقیر ،رئیس عباس مہر،صدیق گجر،ڈاکٹر شاہد،رانا یاسین،جام اقبال،راناشہباز،صابر بھولا،غلام رسول کوریجہ،شاہد بنگش، جام حمزہ،رئیس فہد،شاہد ثنااللہ ،حافظ عبید اللہ،حاجی رفیق،رانا قربان،جام سہیل،ایوب بلوچ،اقلیتی رہنماءمنگلا جی ،پیٹرجان سمیت پارٹی عہدیداران و پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔اس موقع پر حکومت کی طرف سے پارٹی قیادت پر جھوٹے مقدمات کے ذریعے بلیک میلنگ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیلی کی کوشش کے خلاف متفقہ طور پر قراردادمزمت منظور کی گئی۔جس میں اعلان کیا گیا کہ اگر حکومت نے اوچھے ہتکنڈے بند نہ کئے تو کارکن اپنی قیادت کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔

Mian amir Shehbaz Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close