fbpx

میاں عامر شہباز کی طرف سے پیپلزسیکرٹریٹ میں افطار پارٹی کا اہتمام

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 179 میاں عامر شہباز کی طرف سے پیپلزسیکرٹریٹ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میںشہر بھر کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میزبان میاں عامرشہباز ‘ ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘ ڈویژنل جنرل سیکرٹری جاویداکبرڈھلوں‘ سٹی صدر نذیراحمد لاڑ‘ حسنین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت اتنے مظالم کرئے کہ کل کو ان کو برداشت کرسکے۔ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے نہتے کارکنوں پر بدترین تشدد جمہوری تاریخ کی بدترین مثال ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام دشمن حکومت جس نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور آئے روز ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ نااہل حکمران جنہوں نے عوام کو سہولتیں فراہم کرنی تھیں وہی عوام کے دشمن ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھرپور احتجاجی تحریک میں عوام بھرپور حصہ لے کر حکمرانوں کو گھر واپسی کی راہ دکھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت نے اپنے روےے تبدیل نہ کئے تو اس کے نتائج بھی بھگتنے پڑیں گے۔ تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب‘ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعیدناصر‘ چوہدری جاویدحسن داد گجر‘ عظیم خان سولنگی‘ رئیس نیازاحمد چاچڑ‘ میاں عبدالخالق‘ میاں سجادعلی‘ سہیل درانی‘ صدیق گجر‘ جہانگیر گوندل‘ آصف قذافی‘ عدنان سومرو‘ جام احمد جمیل‘ راجہ سولنگی‘ فیاض خان ‘مخدوم اسدحسین ہاشمی‘ بشیراحمدآزاد‘ رانا شہبازاحمد‘ خوشی محمدرحمانی‘محمودالحق کھوکھر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close