عمران خان کو بال ٹمپرنگ کی پرانی عادت ہے,میاں امتیاز احمد

رحیم یارخان:سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹ اینڈشپنگ وپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیازاحمدنے کہاہے کہ عمران خان کو بال ٹمپرنگ کی پرانی عادت ہے

عمران نیازی  کی 22سالہ سیاسی اننگزکاخاتمہ عبرتناک شکست پرہوا، متحدہ کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتمادبھاری اکثریت سے کامیاب ہوچکی ہے

اب عمران خان وزیراعظم نہیں سابق وزیراعظم بن چکے ہیں، سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکے انکشافات عمران نیازی اورپی ٹی آئی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے قوم کوگمراہ کرنے والے مفاداوراقتدارپسندٹولے کاانجام قریب ہے عمران نیازی کے خلاف کسی بیرونی یااندرونی طاقت نے سازش نہیں کی،

عمران نیازی پاکستان کاسب سے بڑاسازشی خودہے۔گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے لیگی رہنماء میاں امتیازاحمدنے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کے اتحاداورمثبت حکمت علی کے باعث ملک اورقوم کوان جاہلوں اورناہل حکمرانوں سے نجات مل گئی،

قومی اسمبلی میں انہوں نے فاؤل پلے کیااورآئین کی سنگین خلاف ورزی کی، ڈپٹی سپیکر نے اختیارات سے تجاوزکیا ہے کرسی کی خاطر عمران نیازی نے ملک کوسنگین سیاسی وآئینی بحران میں مبتلا کردیاہے سپریم کورٹ اس معاملے آئین وقانون کے مطابق دیکھے گی

امید ہے سپریم کورٹ آئین شکن اقدامات کو مسترد کردے گی۔میاں امتیازاحمدنے کہاکہ عمران نیازی اپنے پالتو غنڈوں کو کنٹرول کرے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے ملکی معیشت پہلے ہی وینٹی لیٹر پر ہے  اس جرم پراگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نہ دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button