ملت ایکسپریس پولیس اہلکار کے تشدد کا معاملہ

رحیم یارخان:ملت ایکسپریس میں سفرکے دوران پولیس اہلکار کے تشددکانشانہ بننے والی خاتون کی نعش برآمد‘ مقتولہ عیدمنانے کیلئے آبائی گھرجڑانوالہ جارہی تھی‘ چلتی ٹرین سے گراکرقتل کیئے جانے کاشبہ‘

خاتون نے سفرکے دوران اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی‘ ریلوے ذرائع‘ ڈی آئی جی ریلوے پولیس ساؤتھ زون کی سربراہی میں چاررکنی انکوائری ٹیم تشکیل‘

تحقیقات کرکے تین روزمیں رپورٹ چیئرمین ریلوے کوپیش کرے گی‘ ذرائع‘ خاتون نے سفرکے دوران مسافروں کے بیان کے مطابق سامان بکھیرناشروع کردیاتھا‘

جس پر متاثرہ مسافروں نے ریلوے پولیس کوطلب کیا‘ کانسٹیبل نے خاتون ہرہاتھ اٹھایا اوراسے دوسرے ڈبے میں منتقل کیا‘ ذہنی توازن درست نہ رکھنے پرچلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی‘

عینی شاہدین مسافر ملت ایکسپریس‘ تفصیل کے مطابق 7اپریل کے روز سوشل میڈیا پرویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں ملت ایکسپریس میں سوارپولیس کانسٹیبل کی جانب سے مسافرخاتون پرتشدد کیاجانادکھایاگیاتھا

وائرل ہوجانے والی ویڈیو پرریلوے کے اعلیٰ حکام کانوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل میرحسن کوحراست میں لے کراس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی تھی‘

8اپریل کے روز رحیم یارخان کے علاقہ چنی گوٹھ سے ملنے والی خاتون کی نعش کی شناخت جڑانوالہ 40موڑکی رہائشی مریم بی بی کے نام سے کی گئی جسے ملت ایکسپریس میں دوران سفر کانسٹبیل میرحسن کی جانب سے تشددکانشانہ بنایاگیا تھا‘

نعش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی ہے‘ ٹرین میں دوران سفر پولیس اہلکارکے تشدد کانشانہ بننے اور پراسرارہلاکت پرورثاء اور عوام کی جانب سے کی جانیوالی چہ میگوئیوں پرریلوے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ڈی آئی جی ریلوے پولیس ساؤتھ زون کی سربراہی میں چاررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

جوتین روز میں مریم بی بی کی ہلاکت پرتحقیقات کرکے رپورٹ چیئرمین ریلوے کوارسال کرے گی‘

اس سلسلہ میں ریلوے حکام کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ مریم بی بی کے لواحقین کے مطابق اس کاذہنی توازن درست نہ تھا‘ جبکہ ہمراہ سفرکرنے والے مسافروں کے مطابق مریم بی بی نے اچانک چلتی ٹرین سے خود چھلانگ لگائی‘

گزشتہ روز شناخت ہوجانے پرنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

ملت ایکسپریس ،خاتون کی ہلاکت پرپاکستان ریلوےزکاموقف سامنے آگیا
 پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہورترجمان ریلوے نے ملت ایکسپریس واقعہ پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ مریم بی بی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی
دورانِ سفر خاتون نے مسافروں کا سامان بکھیرنا شروع کر دیا جس پر مسافروں نے پولیس کانسٹیبل کو بلایاکانسٹیبل نے خاتون پر ہاتھ اٹھایا اور اسے دوسرے ڈبہ میں شفٹ کر دیا
کانسٹیبل کی ڈیوٹی کراچی سے حیدرآباد تک تھی خاتون نے چلتی ٹرین سے چنی گوٹھ میں چھلانگ لگائی خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کے بیان کے مطابق خاتون نے اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی خاتون کے لواحقین کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھاڈی  آئی جی ریلوے پولیس ساتھ زون کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی مزید تحقیقات کر رہی ہے پولیس کانسٹیبل کو انتہائی غیر مناسب رویے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج ہے کمیٹی تین روز میں چیئرمین ریلوے کو رپورٹ پیش کرے گی ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button