تحریک انصافرحیم یارخان

صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت رحیم یارخان پہنچ گئے

رحیم یارخان صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ پنجاب کومثالی بنانے کے لیے حکومت شب وروزعملی کام کررہی ہے‘ عوام کوحقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ تاریخ میں پہلی بارحکومت نے میرٹ پرفنڈزکی تقسیم کویقینی بنایااورمثالی بجٹ دیا۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عوام دوست وژن رکھتے ہیں اورتمام حلقہ جات میں برابری کی بنیادپرترقیاتی کام کیے جارہے ہیں‘

تعلیم اورصحت کے شعبہ میں بہتری واپ گریڈیشن‘ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اورعوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں‘ آنے والے دنوں میں حکومتی کارکردگی سے ثابت ہوگاکہ پنجاب پاکستان کامثالی اورترقی یافتہ صوبہ ہے‘
 

قبل ازیں چوہدری محمدشفیق نے ہاشم جواں بخت سے تفصیلی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااورعوامی مسائل بارے آگاہ کیااس موقع پرسابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق بھی موجودتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button