اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام پارٹی کی 53ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا

رحیم یارخان :پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام پارٹی کی 53ویں یوم تاسیس کا کیک ڈویژنل نائب صدر منوں رام کی رہائش گاہ چک نمبر147پی صادق آباد میں کاٹا گیا،

تقریب کے مہمان خصوصی صدر پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب بصرو جی تھے۔ اس موقع پرسابق کونسلر منور جی، سابق کونسلر موہن لعل ، دوارکا داس، بابر پرہاڑ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

بصروجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی ملک کے عوام کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا‘پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہمیشہ اقلیتوں کی فلاح و بہبوداورترقی کے لئے کام کیا۔

انھوںنے مزیدکہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر کی اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید منظم،فعال اور مستحکم کرنے کیلئے اقلتی برداری اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »