اقلیتی برادری کے گھروں کومسمار کرکے قبضہ کرنے کی کوشش

رحیم یارخان سٹے آرڈرکے باوجودبااثرملزمان کی اقلیتی برادری کے گھروں کومسمار کرکے قبضہ کرنے کی کوشش‘ اقلیتی برادری کابااثرملزمان کے خلاف احتجاج‘ اعلی حکام سے نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ۔

ٹبہ کینجی پیرکے رہائشی اجمل جی‘ راوڑہ جی‘ شبیرجی ودیگرنے سماجی رہنماء عمران کمار کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ وہ عرصہ درازسے ٹبہ کینچی پیرپررہائش پذیراورقابض ہیں اوراقلیتی برادری کے 8سے زائدگھرہیں
لیکن بااثرملزمان ایازخان‘ غیث خان‘ علی خان‘ نویدخان‘ عبدالرحمن ودیگران کی اراضی پرقبضہ کے درپہ تھے جس پرانہوں نے عدالت سے سٹے آرڈربھی حاصل کررکھاہے اس کے باوجودگذشتہ سے پیوستہ روزبااثرملزمان نے ان کے گھرمسمار کردئیے اورقبضہ کرنے لگے واویلاکرنے پرملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اوران کی خواتین کی عزت بھی ملزمان سے محفوظ نہ ہے‘
سماجی رہنماء عمران کمار‘ سلطان رائے اورگمن داس نے کہاکہ اقلیتی برادری کے حقوق کے حصول کے لیے ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے‘ اعلی حکام کومتعددباردرخواستیں دینے کے باوجودکوئی شنوائی نہ ہوپارہی ہے جوباعث تشویش ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب‘ آئی جی پولیس پنجاب‘ آرپی اوبہاولپوراورڈی پی اورحیم یارخان سے کارروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے جبکہ رابطہ کرنے پرنعمت خان‘ اکبرخان‘ گل خان ودیگرنے بتایاکہ مذکورہ اراضی ان کی ملکیتی ہے جس پراقلیتی برادری قابض ہے جبکہ سرکاری ریکارڈان کے نام پرہے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close